مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث کانسٹیبل نوکری سے برخاست
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے کریمنل سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر کانسٹیبل محمد روحیل کو محکمہ سے برخاست کر دیا۔
ترجمان کے مطابق کانسٹیبل محمد روحیل انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر زتعینات تھا، اس حوالے سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ کریمنل سرگرمیوں میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، محکمہ پولیس میں خود احتسابی کا مؤثر میکانزم موجود ہے ،اختیارات سے تجاوز پر کڑا احتساب ہو گا۔