چینی سکالرشپ کونسل کا پاکستانی طلبا کیلئے سکالرشپس کا اعلان

چینی سکالرشپ کونسل کا پاکستانی  طلبا کیلئے سکالرشپس کا اعلان

لاہور(خبر نگار)چینی سکالرشپ کونسل نے پاکستانی طلبا کیلئے سکالرشپس کا اعلان کر دیا ،پاکستانی طلبا کو چینی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے کل 75 سکالرشپ فراہم کی جائینگی ۔35بیچلر‘ 25ماسٹرز اور 15پی ایچ ڈی سکالرشپس فراہم کی جائینگی۔

 ایچ ای سی نے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں ،درخواستیں آن لائن وصول کی جائینگی، ایچ ای سی سکالرشپ پورٹل پر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 5جنوری 2026ہے ،درخواستوں کی منظوری چائنیز سکالرشپ کونسل کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں