سکھ یاتریوں کے وفد کا پونچھ ہاؤس، بھگت سنگھ گیلری کادورہ
لاہور(خبر نگار)برطانیہ اور کینیڈا سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں کے ایک وفد نے گزشتہ روز پونچھ ہاؤس اور بھگت سنگھ گیلری کا دورہ کیا۔
، جہاں ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔وفد کو پونچھ ہاؤس کی تاریخی اہمیت سے متعلق بریفنگ دی گئی، جس کی تعمیر 1849میں ہوئی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے میگنی فیسنٹ پنجاب ویژن کے تحت اس کی مکمل بحالی کی گئی ہے ۔ کمیٹی روم میں وفد کو ایک خصوصی دستاویزی فلم دکھائی گئی جس میں عمارت کی بحالی، اس کے ثقافتی پس منظر اور شہید بھگت سنگھ کی جدوجہد کو اجاگر کیا گیا۔