پھل ‘ سبزیاں مقررہ نرخوں سے مہنگے فروخت‘ خریدار پریشان

پھل ‘ سبزیاں مقررہ نرخوں سے مہنگے فروخت‘ خریدار پریشان

ادرک 650، لہسن 550، خشک پیاز 220،مٹر 420، بھنڈی 180روپے کلو دستیاب

لاہور( کامرس رپورٹر)پیاز سرکاری ریٹ لسٹ میں 150روپے کلومقرر ، درجہ اول خشک پیاز کی فروخت پرچون بازاروں میں 220روپے تک ٹماٹر سرکاری قیمت 100روپے کلو مقرر ،تاہم درجہ اول ٹماٹرکی فروخت پرچون بازاروں میں 170 روپے فی کلو تک، لہسن سرکاری قیمت 410روپے کلو مقرر ، درجہ اول لہسن پرچون مارکیٹ میں فروخت 550روپے فی کلو تک، ادرک سرکاری قیمت 500 روپے مقرر کردی گئی۔ مارکیٹ میں ادرک 650 روپے کلو تک جبکہ ٹینڈے دیسی 10 روپے مہنگے کرکے سرکاری ریٹ لسٹ میں 145 روپے مقرر، تاہم مارکیٹ میں معیاری ٹینڈے دیسی فروخت 250روپے کلو تک‘ بھنڈی سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 100 روپے کلو مقرر، تاہم فروخت پرچون مارکیٹوں میں180 روپے کلو تک، شملہ مرچ سرکاری ریٹ لسٹ کی قیمت 270 روپے کلو مقرر ، تاہم پرچون مارکیٹس میں فروخت 350 روپے فی کلو تک ،مٹر سرکاری قیمت 290روپے کلو مقرر ، پرچون میں فروخت 420روپے فی کلو تک ۔ سیب کالا کولو سرکاری قیمت 355روپے کلو مقرر ، مارکیٹ میں درجہ اول سیب کی فروخت 450کلو تک فروخت ہوتا رہا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں