سیدوالا کو ماڈل سٹی بنانے کے حکومتی دعوے دھرے رہ گئے
سیدوالا(نامہ نگار)سیدوالا کو ماڈل سٹی بنانے کے حکومتی دعوے دھرے رہ گئے۔
ڈپٹی کمشنر ننکانہ اور عوامی نمائندے بنیادی مسائل حل کرنے میں نا کام،سڑکوں کی خستہ حالی، سیوریج کے بوسیدہ نظام، صاف پانی کی عدم فراہمی اور صفائی کی ناقص صورتحال، آر ایچ سی ہسپتال میں ادویات اور بنیادی سہولیات کے فقدان نے شہریوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے ۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے سیدوالا کے عوامی مسائل فوری حل کیے جائیں اور شہر کو حقیقی معنوں میں ماڈل سٹی بنایا جائے ۔