نصابی کتب میں تبدیلی اور صفحات کم کرنے کا فیصلہ
نویں جماعت کی اردو اور انگریزی کی 18 کتابوں میں تبدیلی کی جائیگی
لاہور(خبر نگار )نصابی کتب میں تبدیلی اور صفحات کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اگلے تعلیمی سال کے لیے کتابوں میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے ۔کلاس 6 سے 9 تک کی کتابوں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔مجموعی طور پر 29 کتابوں میں تبدیلی کی جائے گی۔نویں جماعت کی اردو اور انگریزی کی 18 کتابوں میں تبدیلی کی جائیگی ۔پنجاب ایجوکیشن کریکلیم ٹرینگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی نے متعلقہ اداروں کو مراسلہ لکھ دیا۔کتابوں میں تبدیلی کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے آرڈرز دیے جائیں۔اگلے تعلیمی سال کے لیے کتابوں کی تیاری کا کام جاری ہے ۔نصابی کتب میں تبدیلی وقت کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جارہی ہے ۔کریکلیم ونگ طلبا کی صلاحیتوں کو نکھارنا چاہتاہے ۔