گیارہویں جماعت کا نصاب سفارشات کے بغیر ہی محدود

 گیارہویں جماعت کا نصاب سفارشات کے بغیر ہی محدود

صورتحال نصاب سازی کے طریقہ کار پر سنجیدہ سوالات اٹھا رہی :ماہرین

لاہور(عاطف پرویز)پنجاب میں نصاب میں ترمیم کے اعلان کے باوجود اساتذہ کی سفارشات شامل نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، جبکہ گیارہویں جماعت کا نصاب سفارشات کے بغیر ہی شارٹ کر دیا گیا ہے ، ماہرین کے مطابق یہ صورتحال نصاب سازی کے موجودہ طریقہ کار پر سنجیدہ سوالات اٹھا رہی ہے ۔پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدر حسن رشید نے بتایا کہ اساتذہ کی رائے کو نظرانداز کر کے جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم فراہم کرنا ممکن نہیں۔اساتذہ کی رائے ہے کہ سفارشات مانگ کر انہیں شامل نہ کرنا نصاب سازی کے عمل کو مشکوک بناتا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں