ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کا نشانہ بنانے والا گرفتار

ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی  کا نشانہ بنانے والا گرفتار

لاہور (این این آئی)کوٹ لکھپت جیل میں ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔۔۔

۔پولیس نے کہا کہ ملزم نے ذہنی معذور لڑکی کو نولکھا ایک ہوٹل میں لے جا کرزیادتی کا نشانہ بنایا، لڑکی کی حالت خراب ہونے پر ایک نجی ہسپتال لے کر گیا۔نجی ہسپتال میں علاج سے انکار پر سرکاری ہسپتال چھوڑ کر فرار ہوگیا، پولیس نے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا، ملزم نے اپنے ایک قریبی عزیز کے گھر کوٹ لکھپت میں ہی پناہ لے رکھی تھی۔گرفتاری کے وقت ملزم کسی دوسرے شہر فرار ہونے کے لیے سامان تیار کر رہا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں