جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار پر کارروائی، دو شکاری گرفتار

  جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار  پر کارروائی، دو شکاری گرفتار

لاہور(آن لائن)وائلڈ لائف رینجرز نے لاہور شہر سے ایک بندر بازیاب کر کے اسے سفاری زو منتقل کر دیا۔۔۔

، جبکہ ایک مداری کو حوالات میں بند کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔اسی طرح ضلع جہلم سے جنگلی خرگوش کا غیر قانونی شکار کرنے والے دو شکاری رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے گئے ۔ دونوں شکاریوں کو محکمانہ معاوضے کی مد میں 90 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور کیس نمٹا دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں