سبق یاد نہ ہونے پر استاد کا 10 سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد

 سبق یاد نہ ہونے پر استاد کا  10 سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد

لاہور (آئی این پی) ملت پارک میں سبق یاد نہ ہونے پر استاد نے طالب علم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔۔۔

تفصیلات کے مطابق ملت پارک کے علاقے میں استاد نے سبق یاد نہ ہونے پر 10 سالہ بچے آیان شہروز کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔بچے نے گھر جاکر اپنے ساتھ ہونے والی مار پیٹ سے آگاہ کیا تو دادی مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچی اور پولیس نے دادی کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرلی۔ایف آئی آر کے مطابق سبق یاد نہ ہونے پر استاد نے آیان کو پلاسٹک کے پائپ سے بری طرح سے مارا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں