پی آئی ٹی بی اور پی ایم یو کے درمیان ایم او یو پر دستخط

پی آئی ٹی بی اور پی ایم یو کے درمیان ایم او یو پر دستخط

شرکاکو ای بز اور ای کنسٹرکشن سروسز پورٹلز کے استعمال بارے تربیت فراہم

لاہور(خبر نگار)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے تعاون سے پلاننگ سپورٹ سسٹم، ای بز پورٹل اور ای کنسٹرکشن سروسز پورٹل پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں پنجاب بھر کے لوکل گورنمنٹ کے پلاننگ افسران، ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اور پھاٹا کے نمائندگان نے شرکت کی اور ڈیجیٹل سسٹمز کے استعمال سے متعلق عملی تربیت حاصل کی۔ یہ سرگرمی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے تحت منعقد کی گئی۔ تقریب کے دوران پی آئی ٹی بی اور پی ایم یو کے درمیان جیو اے آئی وائیولیشن ڈی ٹیکشن سسٹم کی ڈویلپمنٹ اور اس کے پلاننگ سپورٹ سسٹم کے ساتھ انضمام کیلئے باقاعدہ معاہدے پر دستخط بھی کیے گئے ۔ اس موقع پر پی آئی ٹی بی ڈائریکٹر جنرل ای گورننس ساجد لطیف، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل خرم مشتاق اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ پروکیورمنٹ عطاالرحمان نے ورکشاپ کے شرکاکو رہنمائی فراہم کرتے ہوئے عوامی خدمات کی بہتری کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیا۔ شرکاء کو ای بز اور ای کنسٹرکشن سروسز پورٹلز کے مؤثر استعمال کے حوالے سے عملی تربیت بھی فراہم کی گئی تاکہ وہ مقامی سطح پر خدمات کی فراہمی میں بہتری لا سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں