تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کااجلاس
لاہور(کرائم رپورٹر )ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی زیرِ صدارت انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
، جس میں لاہور کے تمام ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی۔اجلاس میں قتل، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر، اغوا، دھوکہ دہی اور چوری کے مجموعی 34 مقدمات زیرِ بحث آئے ۔ فریقین کے مؤقف سننے کے بعد تفتیش کی تبدیلی سے متعلق موقع پر احکامات جاری کیے گئے ۔ تبدیلی تفتیش کے لیے پیش ہونے والوں میں مدعی ارشد عباس (قتل)، شہناز کوثر اور ہارون (امانت میں خیانت)، شہزاد احمد (چوری) شامل تھے ۔