مختلف سکیموں ، کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن ، 34املاک سربمہر
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے 34املاک سربمہرکر دیں۔۔۔
۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، گجرپورہ اورگورنمنٹ سپیر ئیرسروس سکیم میں آپریشن کیا۔ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرگلبرگ میں 11املاک، گجرپورہ میں 13املاک سیل کر دیں۔ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران گورنمنٹ سپیر یئر سروس سکیم میں 10املاک سربمہر کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،کالج، کلینک، گراسری سٹور،آٹو ورکشاپ، سیلون، فوڈ پوائنٹ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹاؤن پلانرون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔