فلٹرڈ پانی کی چیکنگ فوڈ اتھارٹی کی رہنمائی میں کرنیکامعاہدہ
پانی اتھارٹی کے پلانٹس کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کی جائے گی، سیکرٹری ہائوسنگ
لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل سے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی ٹیکنیکل وفد نے ملاقات کی، جس میں صوبہ بھر کے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے پانی کے معیار کی چیکنگ اور فوڈ سیفٹی اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ واسا کے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کے پانی کے معیار کی چیکنگ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی رہنمائی سے کی جائے گی، جبکہ پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے فلٹریشن پلانٹس کے لیے بھی تکنیکی معاونت فراہم کی جائے گی۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے ملاقات میں اپنے ذاتی پیشہ ورانہ تجربات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں صاف پانی کے بڑے منصوبے متعارف کروائے گئے ہیں، جن کا مقصد عوام کو صحت مند اور محفوظ پانی کی فراہمی یقینی بنانا ہے ۔ہسپتالوں پر بوجھ کم کرنے میں فوڈ سیفٹی اقدامات عملی کردار ادا کرتے ہیں۔