قصور:کار،رکشے میں تصادم، 4افراد زخمی

قصور:کار،رکشے میں  تصادم، 4افراد زخمی

قصور،تلونڈی(نمائندہ دنیا،نامہ نگار) کار اور رکشے میں شدید تصادم، خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ۔

حادثہ شامکوٹ کے قریب پیش آیا، زخمی ہونے والوں میں زینب، سعدیہ، سیف الرحمٰن اور شہباز شامل ہیں۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔ عینی شاہدین کے مطابق تصادم اس قدر زور دار تھا کہ رکشہ بری طرح متاثر ہوا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں