678 پاکستانیوں کا بے دخل ہونا تشویشناک ہے :جماعت اسلامی

678 پاکستانیوں کا بے دخل ہونا  تشویشناک ہے :جماعت اسلامی

لاہور (سیاسی نمائندہ )امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ یو اے ای اور دیگر ممالک سے 678 پاکستانیوں کی بے دخلی اور اس کے نتیجے میں قومی معیشت کو ہونیوالا 3 ارب 39 کروڑ کا نقصان انتہائی تشویشناک اور لمحہ فکریہ ہے ۔

،قومی اسمبلی میں اس حوالے سے قرارداد پیش کرنا اور اس کی منظوری اپنی جگہ اہم ہے لیکن صرف قراردادیں منظور کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ حکومت پاکستان کو فوری طور پر مؤثر سفارتی اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق اور تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں