سپیکر پنجاب اسمبلی سے اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈکے وفد کی ملاقات
لاہور(سیاسی نمائندہ)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں سے اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈکی نمائندہ ڈاکٹر گلنارا کادیئرکولووا نے وفد کے ہمراہ سپیکر ہاؤس ملاقات کی۔
ملاقات میں سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب، ایڈوائزر برائے سپیکر و سربراہ پارلیمنٹری ڈویلپمنٹ یونٹ اسامہ خاور گھمن سمیت کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے ۔ وفد نے پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 2026 کی تاریخی منظوری پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ اس قانون کے تحت لڑکیوں اور لڑکوں دونوں کے لیے شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے ، جسے بچوں کے حقوق کے تحفظ، خواتین کی فلاح اور سماجی انصاف کے فروغ کی جانب ایک اہم اور انقلابی اقدام قرار دیا جا رہا ہے ۔