کمشنر اور ڈی سی لاہور کا بی بی پاک دامن دربار کا دورہ
لاہور (آن لائن) کمشنر لاہور مریم خان اور ڈی سی لاہور علی اعجاز نے بی بی پاک دامن دربار کا دورہ کیا۔
انہوں نے بی بی پاک دامن دربار پر 7,8,9 ذوالحج کو منعقد ہونے بڑی مجالس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایس ایس پی آپریشنز لاہور توقیر احمد، سی او ایم سی ایل اور ایس پی سول لائنز بھی ہمراہ موجود تھے ۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران نے سکیورٹی اور میونسپل انتظامات پر بریفنگ دی۔