ورثہ کا تحفظ ایک وجودی سوال کے عنوان سے سیمینار

ورثہ کا تحفظ ایک وجودی سوال کے عنوان سے سیمینار

نوجوانوں کو ثقافتی جڑوں سے جوڑنے کی ضرورت:ڈی جی والڈ سٹی ودیگر

لاہور(اے پی پی)حکومتِ پنجاب کی ہدایات پر والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے میٹ دی ایکسپرٹ سیریز کے تحت ایک فکر انگیز سیمینار بعنوان \'\'ورثہ کا تحفظ ایک وجودی سوال\'\' اکبری محل کتب خانہ اینڈ آرکائیوز میں منعقد کیا۔اس سیمینار کا مقصد لاہور کے تاریخی و ثقافتی ورثے کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔معروف ماہرِ تعمیرات و ورثہ کامل خان ممتاز نے بطور مہمانِ خصوصی و مقرر خطاب کیا۔انہوں نے تاریخی عمارات اور ثقافتی ورثے کے تحفظ سے متعلق چیلنجز، ذمہ داریوں اور موجودہ تقاضوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔سیمینار میں معماروں، مورخین، طلبہ، محققین اور ورثہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔اس سیشن میں تاریخی مقامات کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات، عوامی شعور بیدار کرنے اور کمیونٹی کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا گیا۔شرکا نے سیمینار کو معلوماتی اور فکر انگیز قرار دیتے ہوئے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی اس کاوش کو سراہا۔ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نجم الثاقب نے کہا کہ اس نوعیت کی علمی اور ثقافتی نشستیں پاکستان کے شاندار تاریخی ورثے سے آگاہی پیدا کرنے اور نوجوان نسل کو اپنی ثقافتی جڑوں سے جوڑنے کے لیے نہایت ضروری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں