عید :گھاس بیچنے والوں نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا
لاہور (آن لائن) عید قرباں قریب آتے ہی شہر میں گھاس بیچنے والوں نے گھاس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔
شہر کے قرب و جوار کی منڈی ہربنس پورہ گھاس منڈی اور دیگر گھاس منڈیوں میں گھاس چار سو روپے من سے 500 روپے فی من فروخت ہورہاہے ۔ لیکن لاہور کے علاقے ڈیفنس ماڈل ٹاؤن گلبرگ گارڈن ٹاؤن مسلم ٹاؤن کینال ویو کے علاقوں میں گھاس ڈھائی سے تین ہزار روپے من فروخت ہو رہا ہے۔ جبکہ اچھرہ، مزنگ، راوی روڈاور دیگر علاقوں میں گھاس کی قیمت دو سے ڈھائی ہزار روپے فی من فروخت ہو رہا۔