لاثانی ایکسپریس پر چھاپہ بلا ٹکٹ مسافروں کو جرمانہ
لاہور (اے پی پی)ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اﷲ کے احکامات پر ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے لاہور عبداﷲ ارشد کا ٹرینوں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
لاہور سے براستہ نارووال سیالکوٹ جانے لاثانی ایکسپریس (125-اپ) ٹرین پر اچانک چھاپے کے دوران بلا ٹکٹ مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں 89 ہزار 600 روپے وصول کیے گئے جو سرکاری خزانے میں جمع کروا دیئے گئے ۔ بلا ٹکٹ مسافروں سے 57 ہزار 340 روپے کرایہ جبکہ 32 ہزار 260 روپے جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔اس موقع پر کمرشل انسپکٹر محمد اکبر گجر سمیت سپیشل ٹکٹ چیکنگ سکواڈ بھی ڈی سی او ریلوے کے ہمراہ موجود تھا۔