گرانفروشوں کو 2لاکھ کے جرمانے 6 افراد گرفتار، 7دکانیں سیل
لاہور (آن لائن)اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس نے شہر بھر کی مارکیٹوں میں مانیٹرنگ کی تاکہ اشیائے خورونوش کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جا سکے ۔
ضلعی انتظامیہ کا مقصد مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ کر کے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ لاہور نے گرانفروشی کے خلاف شکنجہ سخت کر دیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز کی قیادت میں ٹیموں نے مجموعی طور پر 3 ہزار 9 سو 65 مقامات پر پرائس چیکنگ کی۔