35 کنٹینرز مویشی منڈیوں کے اطراف نصب

 35 کنٹینرز مویشی  منڈیوں کے اطراف نصب

لاہور (اے پی پی) ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی ہدایت پر شاہ پور کانجراں، سگیاں، رائیونڈ، کاہنہ، پیراگون، اڈا رکھ چبیل بکر منڈیوں میں ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کا صفائی آپریشن جاری ہے۔

۔50 سے زائد ورکرز،23 سے زائد مشینری تینوں شفٹوں میں صفائی انتظامات یقینی بنانے کیلئے متحرک ہیں۔11آرم رولز، 6پک اپس اور 6لوڈرز کی مدد سے مویشی منڈیوں کا گرین ویسٹ بھی ٹھکانے لگایا جا رہا ہے۔مزید برآں مویشی منڈیوں سے ویسٹ ٹھکانے لگانے کیلئے 30ہینڈ کارٹز اور 35کنٹینرز مویشی منڈیوں کے اطراف نصب کیے گئے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں