پیٹرولیم قیمتوں کا تعین 15روز بعد کرنیکا مطالبہ، وزیر اعظم کو خط
لاہور( این این آئی)آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریق کار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس میں تبدیلی کا مطالبہ کر دیا۔
وزیراعظم کے نام خط میں انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھا ؤسے مارکیٹ میں غیریقینی کی صورتحال ہے ۔ قیمتوں کو ہفتہ وار بنیادوں کے بجائے پندرہ دن بعد تبدیل کیا جائے ۔