میرٹ کے برعکس تفتیش کرنے پر متعدد افسروں کی سرزنش ،شوکاز نوٹسز

میرٹ کے برعکس تفتیش کرنے پر متعدد  افسروں کی سرزنش ،شوکاز نوٹسز

لاہور(کرائم رپورٹر)تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد کیا گیا،بورڈ کے دوران 49 مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

بورڈ میں مدعی سہیل احمد قتل، فیاض احمد اور امجد جاوید امانت میں خیانت جبکہ محمد عظیم دھوکہ دہی کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے ۔ مدعیہ مہوش رفیق چیک ڈس آنر جبکہ عابد علی اور سجاد حیدر چوری کے مقدمات میں تفتیش تبدیلی کی درخواستوں پر بھی سماعت کی گئی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے میرٹ کے برعکس تفتیش کرنے والے متعدد افسران کی سرزنش کرتے ہوئے شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں