عید الاضحی پر ٹیوب ویل چلانے کے اوقات کار جاری

 عید الاضحی پر ٹیوب ویل  چلانے کے اوقات کار جاری

لاہور (سٹاف رپورٹر سے)واسا لاہور نے عیدالاضحی کے موقع پر شہریوں کو بلاتعطل پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ٹیوب ویلز کے اوقات کار جاری کر دیئے ۔

اعلامیے کے مطابق عید کے دنوں میں ٹیوب ویلز تین مختلف دورانیوں میں چلائے جائیں گے ،عید کے پہلے روز پہلا دورانیہ صبح 4 بجے سے دوپہر 12بجے تک، دوسرا دورانیہ دوپہر 2بجے سے شام 4بجے تک جبکہ تیسرا اور آخری دورانیہ شام 5بجے سے رات 9بجے تک جاری رہے گا۔ عید کے دوسرے روز پانی کی فراہمی صبح 4بجے سے 10:30 بجے تک، پھر دوپہر 2سے 4بجے تک اور شام 5سے رات 9بجے تک کی جائے گی۔پانی کی فراہمی شیڈول کے مطابق ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں