عید الاضحی ،محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کے خصوصی انتظامات مکمل

عید الاضحی ،محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کے خصوصی انتظامات مکمل

ضلع اور تحصیل سطح کے ویٹرنری ہسپتال عارضی طور پر چوبیس گھنٹے کیلئے فعال

لاہور (آن لائن) سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ کی زیرِ صدارت  محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کے انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن ڈاکٹر سید ندیم بدر اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عثمان طاہرنے شرکت کی اور عید الاضحیٰ کے انتظامات، فیلڈ سرگرمیوں اور عوامی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ان سرگرمیوں کیلئے 1,851سے زائد ویٹرنری عملہ اور 169موبائل ویٹرنری ڈسپنسریاں تعینات کی گئی ہیں۔محکمہ کی جانب سے اب تک 1 لاکھ 85 ہزار 110 جانوروں پر اینٹی ٹِک سپرے جبکہ 10 ہزار 16 جانوروں کا علاج کیا جا چکا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں