مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کاشکار

مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کاشکار

مسافروں کو ٹکٹوں کے حصول میں مشکلات ،ریلوے سٹیشن پر مسافروں کا رش

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) عید قربان کی آمد آمد،پردیسیوں نے عید کی خوشیاں اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کے لیے اپنے آبائی علاقوں کا رخ کر لیا، لاہور ریلوے سٹیشن پر رش بڑھ گیا، کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ، ٹرینوں کی بکنگ سو فیصد مکمل، مسافروں کو ٹکٹوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا ،عیدکی خوشیاں اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کے لیے پردیسیوں نے اپنے آبائی علاقوں کا رخ کر لیا،عید قریب آتے ہی لاہور ریلوے سٹیشن پر مسافروں کا رش بڑھ گیا،ریلوے کی کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے اور جانے والی ٹرینوں کی بکنگ سو فیصد مکمل مسافروں کو ٹکٹوں کے حصول میں مشکلات کا سامناہے ،مختلف شہروں کو جانے اور آنے والی ٹرینیں بھی گھنٹوں لیٹ ،ریلوے کی جانب سے عید کے رش کے باعث 3 عید سپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں