محکمہ ٹرانسپورٹ کیلئے اربوں ٹیکس وصولیوں کا نیا ہدف تجویز

محکمہ ٹرانسپورٹ کیلئے اربوں ٹیکس وصولیوں کا نیا ہدف تجویز

روٹ پرمٹس، فٹنس سرٹیفکیٹس اور رجسٹریشن فیسوں میں اضافے پر غورنئے روٹس کے اجرا کے باعث ریونیو میں اضافے کی منصوبہ بندی کی جا رہی،حکام

لاہور (شیخ زین العابدین)محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کیلئے اربوں روپے کی ٹیکس وصولیوں کا نیا ہدف تجویز کر دیا گیا۔روٹ پرمٹس، چالان، جرمانوں، فٹنس سرٹیفکیٹس اور رجسٹریشن فیسوں میں اضافے پر غور شروع ہو چکا ہے ۔جبکہ حکومت نے ٹرانسپورٹ سیکٹر کو ریونیو جنریشن کا بڑا ذریعہ بنانے کی حکمت عملی بھی تیار کر لی ہے ۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تیاری کے ساتھ ہی پنجاب میں ٹرانسپورٹ سیکٹر کیلئے سخت مالی اہداف کا خاکہ سامنے آ گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کو نئے مالی سال میں ٹیکس وصولیوں کا بڑا ہدف دینے کی تجویز زیر غور ہے ، جس کے تحت موٹر وہیکلز، روٹ پرمٹس، جرمانوں، چالانوں اور دیگر مدات سے اربوں روپے اکٹھے کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کی جا رہی ہے ۔وہیکلز روٹ پرمٹ کی مد میں محکمہ ٹرانسپورٹ کیلئے ایک ارب چھپن کروڑ روپے وصول کرنے کا ہدف تجویز کیا گیا ہے ، جو گزشتہ مالی سال کے ایک ارب بیس کروڑ روپے کے ہدف سے چھتیس کروڑ روپے زیادہ ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی ٹریفک، کمرشل گاڑیوں کی تعداد اور نئے روٹس کے اجرا کو مدنظر رکھتے ہوئے ریونیو میں نمایاں اضافے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں