خاتون سمیت 2منشیات فروش گرفتار، 4کلو چرس برآمد
تلونڈی،چھانگا مانگا (نامہ نگاران)خاتون سمیت 2منشیات فروش گرفتار، 4کلو سے زائد چرس برآمد کرلی گئی۔
کنگن پور پولیس نے بدنامِ زمانہ خاتون منشیات فروش نازیہ عرف رانی کو حراست میں لے کر قبضے سے 2 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کی۔ایک اور کارروائی میں پولیس نے چھانگا مانگا سے منشیات فروش شعیب عرف شعیبی کو گرفتار کرکے قبضے سے 2100 گرام چرس برآمد کرلی۔ پولیس نے دونوں ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔