مصطفی آباد :کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق
عثمان لوہے کی سیڑھی پر چڑھ کر انٹرنیٹ کیبل کا جوڑ لگاتے ننگی تار سے چھوگیا
مصطفی آباد (نامہ نگار )مصطفی آباد میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ، بتایا گیا ہے کہ وارڈ نمبر 2 کارہائشی 28سالہ عثمان ہسپتال والی گلی کے قریب لوہے کی سیڑھی پر چڑھ کر انٹر نیٹ کیبل کاجوڑ لگارہا تھا، بجلی کی ننگی تار کو ہاتھ چھو جانے سے اسے کرنٹ کا شدید جھٹکا لگا ، تشویشناک حالت میں فوری طبی امداد کیلئے رورل ماڈل سنٹر ہسپتال منتقل کے دوران راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔