ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ معطل
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )جنرل بس سٹینڈ کے ایڈمنسٹریٹر خاور بشیر احمد معطل، ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
جنرل بس سٹینڈ کے ایڈمنسٹریٹر کا اضافی چارج کاشف جلیل کو سونپ دیا گیا،ایڈمنسٹریٹر خاور بشیر کو لاری اڈوں پر بد انتظامی کی وجہ سے معطل کیا گیا ،کاشف جلیل کو لوکل گورنمنٹ کی ڈسپوزل پر فوری اضافی چارج سونپ دیا گیا ،نوٹیفکیشن کے تحت فوری تبدیلی کر دی گئی۔