فپواسا اور آسا کی اعلیٰ تعلیم کیلئے ناکافی مالی وسائل مختص کرنیکی مذمت

فپواسا اور آسا کی اعلیٰ تعلیم کیلئے  ناکافی مالی وسائل مختص کرنیکی مذمت

لاہور (خبرنگار )فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشنز اور اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن جامعہ پنجاب کی جانب سے ہم حکومت کی اس پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

جس کے تحت اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے شعبے کے لیے نہایت ناکافی مالی وسائل مختص کیے گئے ہیں۔دنیا بھر میں ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک اپنی جامعات، تحقیق، اختراع اور انسانی وسائل کی ترقی پر بھرپور سرمایہ کاری کر رہے ہیں، جبکہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے بجٹ میں مزید کمی تشویشناک اور قومی مفادات کے منافی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں