قصور :فائرنگ کے واقعات میں 4افراد شدید زخمی ہو گئے
قصور(خبرنگار )فائرنگ کے واقعات میں 4افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ بستی خادم آباد کھارا چونگی میں دکان پر بیٹھے 28سالہ حماد کو دوموٹر سائیکل سوار وں نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔
کھڈیاں کے علاقے الفلاح کالونی میں گھریلو ناچاقی پر سجاد کو ساس کے ہمراہ آئے دو رشتہ داروں نے فائر مار کر زخمی کر دیا ۔ منڈی عثمان والا کے علاقے سلے کے میں کھیتوں میں مویشی چرانے والے نوید پر فصل کے اجاڑے کے تنازع پر حاجی محمد نے فائرنگ کر دی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔