تاجر کش پالیسیوں سے ملک معاشی طور پر عدم استحکام کا شکار:آصف رفیق
لیگی رہنما عثمان خان بابر نے ملک آصف رفیق رجوانہ کی زیر صدارت انجمن تاجران چوک قذافی کے نو منتخب عہدیداران صدر عبد الرحمان فری، جنرل سیکرٹری چوہدری فیصل، راؤ ظفر یاب، مرزا سلیم، رانا عابد، شبیر مغل کو مبارکباد دی اور گلدستے پیش کیے
ملتان ( سٹاف رپورٹر )اس موقع پر ملک آصف رفیق رجوانہ اور عثمان خان بابر نے کہا کہ عبدا لرحمان فری کی کامیابی سے تاجربرادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے انہوں نے کہا کہ تاجربرادری وہ طبقہ ہے جو ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے موجودہ حکومت کی تاجر کش پالیسیوں سے ملک معاشی طور پر عدم استحکام کا شکار ہے ۔