ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے رینجر، پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ

ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے رینجر، پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ

کورونا سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں:ایس پی کینٹ ڈویژن

ملتان(کرائم رپورٹر ) سٹی پولیس ملتان کی طرف سے رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہمراہ امن و امان کے قیام اور شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آگاہی دینا اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے مشترکہ فلیگ مارچ کیا گیا ایس پی کینٹ ڈویژن لیفٹیننٹ (ر) کامران عامر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آگاہی دینا اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد امن و امان کے قیام اور شہریوں کے یہ پیغام دینا ہے کہ پولیس آپ کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت موجود ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ اور پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں فلیگ مارچ ایس پی کینٹ ڈویژن لیفٹیننٹ (ر) کامران عامر خان کی سربراہی میں روانہ ہوا۔جس میں رینجرز، مختلف سرکل کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور محافظ اسکواڈ کے افسران فلیگ مارچ میں شامل ہوئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں