بوگس چیک کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور

بوگس چیک کے مقدمہ میں  گرفتار ملزم کی ضمانت منظور

لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج مسٹر جسٹس انوارالحق پنوں نے لاکھوں روپے کا بوگس چیک دینے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے

ملتان (کورٹ رپورٹر )عدالت عالیہ میں ملزم محمد عالم نے کونسل محمد عامر خان بھٹہ کے ذریعے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری جاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا اس نے مدعی سے ایک دکان کرائے پر حاصل کی گارنٹی کے طور پر چھ لاکھ روپے کا چیک دیا گیا مدعی نے چیک کی بنیاد پر مقدمہ درج کراکے پولیس کی ملی بھگت سے اسے گرفتار کرادیا وہ گزشتہ تین ماہ سے جیل میں قید ہے اس لیے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے جیل سے رہائی کا حکم دیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں