ایس او پیز کی خلاف ورزی،8افراد گرفتار،7پر مقدمہ

ایس او پیز کی خلاف ورزی،8افراد گرفتار،7پر مقدمہ

شہر میں جم سمیت16 کاروباری مراکز سیل ، 10 بسیں تحویل میں لے لیں

ملتان(کورٹ رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران گزشتہ روز 8افراد موقع پر گرفتار کیا گیا جبکہ 7افراد کیخلاف مقدمہ درج کرایا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شیرشاہ روڈ پر واقع ریسٹورنٹ باربی کیوٹونائٹ پر چھاپہ مارا اور ریسٹورنٹ کے منیجر سمیت عملے کے پانچ افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرادیا۔حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود ریسٹورنٹ میں ڈنر پارٹی جاری تھی جس میں 70سے زائد افراد شریک تھے ۔ملتان شہر میں جم سمیت16کاروباری مراکز کو سیل کیا گیا۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے 10بسوں کو تحویل میں لیا گیا اور ٹرانسپورٹ مالکان پر 30 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 1لاکھ 96ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں