نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان کافاروق قیصرکی وفات پردکھ کااظہار
  • بریکنگ :- فاروق قیصرمعاشرتی ناانصافیوں پرہمیشہ آوازاٹھاتےرہے،وزیراعظم
  • بریکنگ :- وزیراعظم کی مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا،لواحقین سے اظہار تعزیت
Coronavirus Updates

نیب ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مقدمات کا اندراج کرے :ہائیکورٹ

نیب ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مقدمات کا اندراج کرے :ہائیکورٹ

دنیا اخبار

یہ نہیں ہونا چاہیے کہ جس کو چاہیں کسی بھی مقدمہ میں الجھا دیں:دوران سماعت ریمارکس

ملتان(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے ججز مسٹر جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور مسٹر جسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ڈی ایچ اے کی اراضی کی خریداری میں 95 کروڑ روپے کے مبینہ فراڈ میں ملوث ملزمان افضل بھنڈر اور امجد ججہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کرتے ہوئے پر ڈی جی نیب پر اظہار برہمی کیا عدالت نے قرار دیا کہ نیب ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مقدمات کا اندراج کرے یہ نہیں ہونا چاہیے کہ جس کو چاہیں کسی بھی مقدمہ میں الجھا دیں۔ ڈی جی نیب نے بیان دیا کہ ملزمان کے خلاف گواہوں نے شہادتیں قلمبند کرادی ہیں جس پر ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کردی گئی۔عدالت عالیہ نے قرار دیا تھا کہ نیب حکام مقدمات کو بلاوجہ طول دیتے ہیں عائد کردہ الزامات اور استغاثہ کی کہانی ثابت نہیں ہوئی۔ اس مقدمہ کے مرکزی کردار ریٹائرڈ کرنل ظفر باجوہ کی ضمانت ہوچکی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں