رمضان بازاروں کا مقصد لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا :منصور احمد

رمضان بازاروں کا مقصد لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا :منصور احمد

ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب ڈاکٹر منصور احمد ملک نے کہا ہے کہ رمضان بازار وں کے قیام کا مقصد ماہ رمضان میں عوام کو معیاری اشیاء خوردونوش مارکیٹ سے کم قیمتوں پر فراہم کرنا ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف میسر ہو

مظفرگڑھ(نامہ نگار)یہ بات انہوں نے رمضان بازار مظفر گڑھ، جتوئی، شہر سلطان اور علی پور کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے رمضان بازاروں میں اشیاء خوردونوش کے معیار اور قیمتوں کا بھی جائزہ لیا، انہوں نے مرغی گوشت، انڈوں اور گوشت کے سٹالوں کے سٹال کا خصوصی طور پرمعائنہ کیااور معیارکو بھی چیک کیا اور اِن کی روزانہ سیل کے بارے میں بھی دریافت کیا۔خریداروں اور انتظامی افسران سے اشیاء کی قیمتوں اور معیار کے بارے میں بھی گفتگو کیا۔انہوں نے تمام رمضان بازاروں میں اشیاء کی مقدار اور معیار کو تسلی بخش قرار دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں