عید کی خریداری شروع، مہنگائی عروج پر، ایس او پیز مذاق بن گئے

عید کی خریداری شروع، مہنگائی عروج پر، ایس او پیز مذاق بن گئے

خواتین کی کثیر تعداد نے بازاروں کا رخ کرلیا،سماجی فاصلہ اختیار نہ ہی ماسک کا استعمال

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)عید کی خریداری شروع، مہنگائی عروج پر، کورونا ایس او پیز مذاق بن گئیں رمضان المبارکا تیسرا عشرہ شروع ہوتے ہی بازاروں میں رش بڑھنا شروع ہوگیا ہے خواتین کی کثیر تعداد نے بازاروں کا رخ کرلیا ہے رش بڑھنے کے باعث کورونا ایس او پیز مذاق بن گئیں ہیں خواتین خریدار ودکانداروں کی جانب سے سماجی فاصلہ اور فیس ماسک کو مکمل طورپر نظر اندراز کیا جارہا ہے جبکہ کثیر دوکانداروں پر ہینڈ سینی ٹائزر بھی موجود نہیں جس سے کرونا پھیلنے کے خدشات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جبکہ غریب شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے کہ بچوں کیلئے کچھ بھی لینے سے قاصر ہیں حکومت کا کپڑوں اور جوتوں کا کوئی ریٹ مقرر نہیں کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں