زکریا یونیورسٹی ، ٹیچرز ایسوسی ایشن بزوٹا کی تشکیل نو

زکریا یونیورسٹی ، ٹیچرز ایسوسی ایشن بزوٹا کی تشکیل نو

ڈاکٹر ممتاز صدر، ڈاکٹر عمران نائب صدراور ریحان صادق جنرل سیکرٹری منتخب

ملتان(خصوصی رپورٹر) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن(بزوٹا) نے اپنی باڈی کی تشکیل نو کرتے ہوئے متفقہ طور پر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز خان کلیانی(شعبہ اردو) کو صدر ، پروفیسر ڈاکٹر عمران جاوید(شعبہ ریاضی) نائب صدراور پروفیسر ڈاکٹر ریحان صادق شیخ ( شعبہ بائیوٹیکنالوجی) جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا۔ ڈاکٹر احمد نعیم شہزاد(شعبہ ایگرانومی) جوائنٹ سیکرٹری، ڈاکٹر رمضان شیخ(شعبہ اکنامکس) سیکرٹری مالیات اور ڈاکٹر احسن بھٹی ( شعبہ کمیونی کیشن اسٹڈیز) سیکرٹری نشرو اشاعت منتخب ہوئے ۔ ایگزیکٹو باڈی کے منتخب اراکین میں پروفیسر ڈاکٹر نجم الحق (شعبہ کیمسٹری)، پروفیسر ڈاکٹر شاہد بخاری(شعبہ سیاسیات)، پروفیسر ڈاکٹر سہیل ارشد(شعبہ فارمیسی)، ڈاکٹر جویریہ عباس(آئی ایم ایس)، ڈاکٹر عبد الستار ملک( شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ) اور ڈاکٹر توصیف سلطان(شعبہ فوڈ سائنسز) شامل ہیں۔ بزوٹا کے منتخب صدر نے پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ کی خدمات سراہتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ہر طرح کے مشکل حالات میں گروپ کو متحد رکھا اور سیاست کو خدمت سمجھتے ہوئے اپنی کمیونٹی کی خدمت کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں