باگڑ سرگانہ میں رمضان بازار قائم کیا جائے :شہری

باگڑ سرگانہ میں رمضان بازار قائم کیا جائے :شہری

باگڑ سرگانہ میں ناجائز منافع خور مافیا بے لگام ہو چکا ہے جب تک بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ نہیں ڈالا جاتا عوام کو ریلیف ملنا ناممکن ہے

باگڑ سرگانہ( نامہ نگار) شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقہ جات میں بھی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں مصنوعی اضافوں کے ساتھ مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیں بالخصوص چینی اور آٹے کا ریٹ کم فرق سے ایک ساتھ چل رہا ہے اگر رمضان بازاروں کا رخ کیا جائے تو پورا دن لائن میں کھڑا رہنے کے بعد ایک کلو چینی بڑی مشکل سے دستیاب ہوتی ہے عوامی حلقوں میاں محمد عاطف سرگانہ، میاں وسیم یاسر سرگانہ، میاں شفقت سلطان، میاں عون حیدر، محمد عارف ،سجاد حسین، لیاقت علی، و دیگر نے ڈپٹی کمشنر آغاز ظہیر عباس شیرازی سے اپیل کی ہے کہ باگڑ سرگانہ میں رمضان بازار کی سہولت دی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں