فائرفائیٹرزڈے ،وہاڑی اور بورے والا میں تقریب کا انعقاد

فائرفائیٹرزڈے ،وہاڑی اور  بورے والا میں تقریب کا انعقاد

کمیونٹی ریسکیو سٹیشن وہاڑی اور بوریوالا میں4مئی ورلڈ فائر فائیٹرز ڈے کے حوالہ سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ بورے والا کے اہلکا روں نے شرکت کی

وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی ،نمائندہ دنیا) فائر فائیٹرز ڈے پرفائر فائیٹنگ کے دوران شہید ہونے والے فائر فائیٹرز کو خراجِ عقیدت پیش کیا جاتا ہے ۔تقریب میں ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر عبدالجبار کا کہنا تھا کہ اس دن کو منانے کا مقصد ُان فائٹرز کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے اور انکی لازوال قربانیوں کو یاد رکھنا ہے جو اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جان ومال کے حفاظت کرتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں