ڈاکوؤں کی فائرنگ ،ٹیکسی ڈرائیور زخمی

ڈاکوؤں کی فائرنگ ،ٹیکسی ڈرائیور زخمی

اڈاپل14 ٹیکسی اسٹینڈ پر تین نا معلوم مسلح ڈاکو موٹر سائیکل ایک دکان پر کھڑا کر کے ٹیکسی ڈرائیور عبدالحمید کے پاس آئے اور چک 121 چلنے کا کہا کرایہ ایک ہزار روپے طے ہوا ٹیکسی ڈرائیور جب چک 118 دس آر کے قریب پہنچا تین مسلح ڈاکوؤں نے ٹیکسی کار رکوا کر گن پوائنٹ پر چھیننے کی کوشش کی ڈرائیور عبدالحمید جسکی عمر 60 سال تھی ٹانگوں پر4فائر کئے جس سے ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا

جہانیاں (نامہ نگار) جسے نشتر ملتان ریفر کردیا گیا جسکی حالت تشویشناک ہے اطلاع بروقت ملنے پر بھی ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد شوکت سنپال نہ آئے اہل علاقہ کی نشاندہی پر اڈا پل14 پر ڈاکوؤں کا موٹر سائیکل بھی بر آمد کر کے کار مالکان نے کار کا ٹریک سسٹم جام کروا دیا اس دوران نامعلوم مسلح ڈاکو دنیا پور تھانہ صدر کے قریب کار کو چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں