گگومنڈی :ناجائزاسلحہ برآمداور ماسک نہ لگانے پر 3افراد پر مقدمات درج
اے ایس آئی رانا عبدالستار بسلسلہ گشت پڑتال فیصل ولد ممتاز علی سے پسٹل 30 بور بغیر لائسنس لوڈ شدہ برآ مد کر لیا
گگو منڈی (نمائندہ دنیا،نامہ نگار)جبکہ ٹریفک وارڈن عرفان علی ماجد اڈا مانا موڑ پر موجود تھا کہ اس دوران ٹینکی نمبر ی SDA/543تیز رفتاری سے آ ئی جسے روک کر پولیس نے چیک کیا تو اس میں سوار ڈرائیور افضل سکنہ ٹھینگ موڑ اور اس کے ساتھی نے ماسک نہیں لگایا ہوا تھا جس پر پولیس نے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔