رشتہ داروں نے بیٹی اغوا کر لی تھانیدار ملزمان سے مل گیا،نسیم مائی

رشتہ داروں نے بیٹی اغوا کر لی تھانیدار ملزمان سے مل گیا،نسیم مائی

کرم پور کی نواحی بستی چاکر وسیریں کی رہائشی بیوہ نسیم مائی نے صحافیوں کو بتایا کہ میری بیٹی کو میرے ہمسائے رشتہ داروں نے اغواء کر لیا تھا اور ایک جاگیر دار کے ڈیرے پر لے گئے

کرم پور (نامہ نگار) جس کی درخواست میں لیکر تھانہ کرم پور میں گئی اور تھانیدار غلام نبی سے کہاکہ میری بیٹی کو برآمد کرو۔تو غلام نبی نے کہاکہ میں آپ کا پرچہ درج کر دیتا ہوں اور ملزمان کو پکڑتا ہوں۔آپ گاڑی کیلئے ڈیزل کے پیسوں کا انتظام کریں تو میں نے نکے تھانیدار کو 4ہزار روپے دئیے اور کہاکہ فوری میرے ساتھ چلیں اگر لیٹ گئے تو ملزمان بیٹی کو لیکر فرار ہو جائیں گے تو تھانیدار غلام نبی نے ملزمان سے ساز باز کر کے ان سے بھی پیسے لیکر انہیں فرار کرادیا اب میری اور میرے بھتیجے کی بے عزتی کرتا اور گالیاں دیتا ہے ۔بیوہ نسیم مائی نے وزیر اعلیٰ پنجاب ڈی پی او وہاڑی سے انصاف کا مطالبہ کیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں