ڈپٹی کمشنر خانیوال کا ویکسی نیشن پر ایس اوپیز پر عمل کرنیکی ہدایت

ڈپٹی کمشنر خانیوال کا ویکسی نیشن پر ایس اوپیز پر عمل کرنیکی ہدایت

ضلع میں مزید کورونا ویکسی نیشن سنٹرز بھی قائم کئے جارہے ہیں، آغا ظہیر عباس شیرازی

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) ضلع میں قائم کورونا ویکسی نیشن سینٹرز پرضلعی انتظامیہ و دیگر سرکاری محکموں کے افسران ویکسی نیشن کے عمل کو مانیٹر کر رہے ہیں،اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے تحصیل کونسل خانیوال میں قائم سنٹر کا اچانک دورہ کرکے وہاں سہولیات کا جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ رش کے پیش نظر ایس او پیز پر سختی عمل کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ ضلع میں مزید کورونا ویکسی نیشن سنٹرز بھی قائم کئے جارہے ہیں،اس موقع پر محکمہ صحت کے حکام کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ ضلع خانیوال میں ابتک 3328 فرنٹ لائن فائٹرز کو پلی ڈوز اور 1762 دوسری ڈوز لگائی جاچکی ہیں اسی طرح شہریوں کو 15021پہلی اور 3267 دوسری ڈوز لگائی جاچکی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں