نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- دورہ سعودی عرب غیرمعمولی نوعیت کاتھا،شاہ محمودقریشی
  • بریکنگ :- سعودی حکام کی دعوت پروزیراعظم نے 3 روزہ دورہ کیا،شاہ محمودقریشی
  • بریکنگ :- پاک سعودی تعلقات پہلےبھی عمدہ تھےاب تعاون کومزیدفروغ دیاجارہاہے،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- کل آرمی چیف افغانستان میں تھے،اہم ملاقاتیں ہوئیں،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- کل کی نشست کےبعد خطےمیں امن کےواضح امکانات نظرآرہےہیں،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- کابل میں اسکول پرحملہ افسوسناک ہے،پاکستان نےبھرپورمذمت کی،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- ہم افغانوں کےخیرخواہ ہیں،خوشحال اورخودمختارافغانستان دیکھناچاہتےہیں،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- افغانستان میں امن سےپاکستان کوبھی فائدہ ہوگا،شاہ محمودقریشی
  • بریکنگ :- افغانستان میں امن طالبان اورافغان حکومت کےمفادمیں ہے،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- پاکستان کی خواہش کےمطابق ایران اورسعودی تعلقات میں بہتری آرہی ہے،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- سفیروں سےمتعلق شکایات پرتحقیقات کےساتھ اصلاحات بھی کررہےہیں،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- وزیراعظم کاسفیروں سےمتعلق نوٹس درست ہے،شاہ محمودقریشی
  • بریکنگ :- سفارتکاروں کےحوالےسےاقدامات کی تشہیرنہیں ہونی چاہیےتھی،وزیرخارجہ

میپکو 31مئی تک اپنی ترقیاتی سکیمیں مکمل کرے :ڈپٹی کمشنر

میپکو 31مئی تک اپنی ترقیاتی سکیمیں مکمل کرے :ڈپٹی کمشنر

دنیا اخبار

محکمہ سوئی گیس بھی اپنے ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائے ،پٹرول پمپس کی منظوری کے کیسز کے متعلق رپورٹ ایک ہفتے میں دی جائے

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ،خبر نگار،نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الٰہی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریویو اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بجلی،سوئی گیس اور دیگر محکموں کی ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں 2ارب 99کروڑ 78لاکھ روپے کی 421ترقیاتی سکیموں پر جاری ترقیاتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مبین الٰہی نے کہا کہ محکمہ میپکو 31مئی تک اپنی ترقیاتی سکیمیں مکمل کرے محکمہ سوئی گیس بھی اپنے ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائے ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام سرکاری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔بعدازاں مبین الٰہی نے کہا ہے کہ پٹرول پمپس کی منظوری کے کیسز کے حوالے سے تمام متعلقہ محکمے ایک ہفتے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کریں رپورٹ فیزیکل ویری فیکشن کی بنیاد پر تیار کی جائے تاکہ تمام کیسز کا از سر نو جائزہ لے کر منظوری دی جا سکے جو پٹرول پمپس قانونی تقاضے پورے کریں گے ان کو فوری این او سی جاری کر دیا جائے گا تاکہ وہ بہتر انداز سے اپنا کاروبار کر سکیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں