ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے سکیورٹی اداروں کا فلیگ مارچ
مارچ کمشنرجاوید اختر ، ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد ،آر پی او ، سی پی او کی سربراہی میں کیا گیا
ملتان(کرائم رپورٹر )آر پی او ملتان سید خرم علی شاہ، کمشنر ملتان جاوید اختر محمود، سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ اور ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد کی زیر قیادت سٹی پولیس ملتان کا پاک فوج، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ امن و امان کے قیام اور شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آگاہی دینا اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے فلیگ مارچ کیا فلیگ مارچ آر پی او ملتان سید خرم علی شاہ، کمشنر ملتان جاوید اختر محمود، سی پی او ملتان منیر مسعو مارتھ اور ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد کی سربراہی میں روانہ ہوا۔ پاک فوج، رینجرز، مختلف سرکل کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس اور محافظ اسکواڈ کے افسران فلیگ مارچ میں شامل ہوئے فلیگ مارچ نشتر ہسپتال ملتان سے شروع ہوکر کلمہ چوک، کچہری چوک، 9 نمبر اور شہر کے مختلف مقامات سے ہوتا ہوا کے کینٹ پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔